وزیراعلیٰ پنجاب سے دنیاکا سب سے بڑا ڈیم بنانیوالی چینی کمپنی کے وفدکی ملاقات، آبی ذخائر سے توانائی منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
چینی سرمایہ کاری کو قرضہ قرار دینے والے غلط بیانی سے کام لے رہے تھے،چینی صدر کی آمد اہل پاکستان کیلئے تاریخی واقعہ ہے ، سست روی کا دور گزر گیا ، معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے شب وروز ایک کر دیں گے، لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ چین کا اہل پاکستان کیلئے تحفہ ہے، چینی صدرکادورہ معاشی ،اقتصادی اورتجارتی میدان میں گیم چینجر ثابت ہوگا، چین نے ایک ایسے وقت میں ہاتھ تھاما ہے جب پاکستان توانائی کے بد ترین بحران سے نبردآزما ہے، شہبازشریف کی چینی حکام سے گفتگو
پیر 20 اپریل 2015 22:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے صدر کے ا علانات نے پاکستان میں ایک روشن معاشی مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے ،پنجاب کے لئے جن منصوبوں کا سنگ بنیا درکھا گیاہے یا جن معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی ہے، ان پر عملدرآمد کے لئے شب وروز ایک کر دیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں پاک چین تاریخ ساز معاہدوں کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ چین کے صدر کے خطاب نے پاکستانی قوم کو نیا ولولہ اورحوصلہ دیاہے -سست روی کا دور گزر گیا ،آنے وا لے سال معاشی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے ادوار ہیں-وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں قوم کو او ربھی خوشیاں ملیں گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے توانائی،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،مائننگ اوردیگر شعبوں سے وابستہ چین کی سرکاری و نجی سیکٹرز کی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کے صدر کے تاریخی دورہ پاکستان سے پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے اور چین کے صدر کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان بے مثال تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.