کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 22:31

کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) کراچی کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گلشن اقبال سمیت دیگر کئی علاقوں میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کیخلاف علاقہ مقینوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کرنے والوں کی جانب سے موَقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں پانی کی قلت کے باعث انہیں مجبور ہوکر ٹینکر پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹینکر مافیا کی جانب سے پانی کا ایک ٹینکر 3 سے 4 ہزار روپے میں دیا جارہا ہے، مظاہرین نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ شہر میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :