پاکستان اور چین کا تجارتی حجم 20ارب ڈالر تک بڑھانے ، معاشی عدم توازن کے خاتمے ، دہشتگردی کیخلاف تعاون کو فروغ سمیت مختلف اہم نکات پر اتفاق

پاکستان چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

پیر 20 اپریل 2015 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان اور سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے بعد 20نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم 20ارب ڈالر تک بڑھانے سے باہمی تجارت میں معاشی عدم توازن کے خاتمے ، دہشتگردی کیخلاف باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم نکات پر اتفاق کیا گیا ،پاک چین دوستی نسل درنسل جاری رہے گی ،اعلامیے کے مطابق چین کے تعاون سے میری ٹائم سائنٹیفک ریسرچ سنٹر قائم کرنے دہشتگردی کیخلاف باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے تعاون سے شاہراہ ریشم کی تعمیر اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کیلئے اس کے استعمال کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

۔دونوں فریقوں نے یقین ظاہر کیا کہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور 21 ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ اقدامات جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کا ایک نیا ماڈل پیش کرتے ہیں۔انہوں نے دفاع اور بحریہ میں تعاون مزید بڑھانے ' اعلیٰ سطح کے دورے جاری رکھنے اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان متعلقہ شعبوں میں مختلف سطحوں کے وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے ہتھیاروں کے کثیر الجہتی غیر امتیازی کنٹرول اور عدم جوہری پھیلاؤ کے اپنے عزم کا اعادہ کیا انہوں نے انپے دوطرفہ اور کثیر الجہتی عزم کے مطابق جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے اصولوں کے تحت سول جوہری توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ' چین نے جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی نظام