چینی صدر کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں تعریف ، پاکستان سے ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ

خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی ،مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں اظہار خیال

پیر 20 اپریل 2015 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں کے دوران چینی صدر شی چن پنگ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان سے ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں چینی صدر شی چن پنگ سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی قیادت میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی چینی صدر سے ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے چین دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا دہشتگردی کیخلاف جنگ خطے میں امن و استحکام کا باعث بنے گی انہوں نے کہا کہ چینی صدر نے آپریشن ضرب عضب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتائج سے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت ہر مشکل وقت میں ساتھ دے گا اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر نے آپریشن ضرب عضب کو گیمز چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتائج خطے میں گیم چینجر ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کی تعمیر وترقی میں کردارادا کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :