کوہاٹ ،مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت 7افراد زخمی

پیر 20 اپریل 2015 22:17

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کوہاٹ میں مختلف واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق اورخاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نوحی علاقہ سوڈل میں دو فریقین کے مابین مبینہ طورپر لڑائی کی چُھڑائی کرنے والا مقامی باشندہ صاحب گل مسلح فریق کے رکن لیاقت علی خان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ لاچی نے مقتول کے بیٹے یوسف عمران کی رپورٹ پر نامزد ملزم لیاقت علی خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء کوہاٹ او ٹی ایس روڈ پر ڈاکٹر عفت انور کلینک کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں پانچ افرادمسماۃ صباح، عثمان ،رحمت اﷲ،حمید اﷲ ساکنان جنگل خیل اور رکشہ ڈرائیور سلیم جاوید ساکن میری کالونی زخمی ہوگئے اسی طرح کوہاٹ شہر کے علاقہ کالو خان بانڈہ روڈ پر کرش مشین کے قریب تیز رفتارسوزوکی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار محمد افضل اور امتیاز زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تھانہ سٹی اور چھاؤنی نے ان واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :