چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، علامہ راجہ ناصر

پاک چین تعلقات دوستی اور محبت کے لازوال رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں،قائد مجلس وحدت مسلمین

پیر 20 اپریل 2015 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کے صدر کی آمد ہمارے لیے باعث اعزاز و مسرت ہے۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت چین کے مجوزہ منصوبہ جات پاکستان اور پاکستانی قوم سے والہانہ لگاو کاعملی اظہار ہے۔

(جاری ہے)

چین ہمارا وہ مخلص دوست ہے جس نے کسی بھی مشکل وقت میں ہمیں تنہا نہیں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دفاعی اور علاقائی سلامتی سمیت تمام امور میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں موجود دہشت پسند قوتیں اور ان کے سہولت کاروں پر مضبوط ہاتھ ڈالا جا سکے اور ان کی کمین گاہوں کا تدارک ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی دوستی اور محبت کے لازوال رشتے سے بندھے ہوئے ہیں جنہیں کبھی جدا نہیں کیا جا سکتا۔چین کے صدر کا دورہ پاکستان علاقائی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :