مال روڈ پر پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 22:15

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) صوبائی دارلحکومت کی اہم ترین شاہراہ مال روڈ پر پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے حکومت پنجاب کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث مال روڈ سمیت اس سے ملحقہ سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔مال روڈ پر ٹریفک جام کے باعث مال روڈ سے ملحقہ ڈیوس روڈ، جیل روڈ سمیت گڑھی شاہو اور ریلوے اسٹیشن پر بھی شدید ٹریفک جام ہے۔

متعلقہ عنوان :