صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات دور کرتے ہوئے شندور پولو فیسٹیول میں تین سال بعدگلگت پولو ٹیم شرکت کرنے پر راضی کر لیا جس سے پولو کھیل اور سیاحت کو فروغ ملے گا، مشیر امجد آفریدی

شندور پولو فیسٹیول برابری کی سطح پر منعقد کیا جائے جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے تمام شکوہ ختم کئے ہیں جس پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، وزیر کھیل و سیاحت عنایت اﷲ شمالی

پیر 20 اپریل 2015 22:14

پشاوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے گلگت بلتستا ن حکومت کے تحفظات دور کرتے ہوئے اگست کے پہلے ہفتے میں شندور پولو فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ،۔دونوں حکومتوں کے مابین معاہدے پر دستخط ،اس اقدام سے تین سال بعد ایک مرتبہ پھر دونوں پولوکھیل اور سیاحت کے فروغ میں مدگار ثابت ہو گا ۔اس بات کا فیصلہ ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ شندور امن سیمینار میں صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے وفد نے مشترکہ ملاقات کے بعد کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ، سیاحت و امور نوجوانان امجد آفریدی ، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سورن سنگھ ،چترال سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،کھیل و امور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اﷲ شمالی ،وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات علی مراد ،وزیر خوراک عبد الجہان ،وزیر زراعت نعمت اﷲ ، وزیر قانون مشتاق احمد ایڈوکیٹ،ایم پی اے کے پی کے سعید سردار حسین ، ڈی ایس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے رحمت اﷲ وزیر ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوامشتاق احمد خان ، ڈائریکٹرپروٹوکول خیبرپختونخوا ایم عارف خان ، صدر چترال جرنلسٹ فورم ذوالفقار علی شاہ ، صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نادر خواجہ ، صدر شندورمجاہد ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈٹوورازم ڈیپارٹمنٹ نعیم انور ،شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے سر پرست اعلیٰ محمد علی مجاہد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و سیاحت امجد آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام نکات پر متفق ہو گئی ہے اور اب انٹرنیشنل پولو فیسٹیول اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ جس سے تین سال سے تحفظات کا شکار گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو سیاح شندور پولوگراؤنڈ پر میدان میں دیکھے گی۔ گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت و کھیل عنایت اﷲ شمالی نے کہاکہ پولو کے حوالے سے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی جانب سے چند تحفظات تھے جو کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پورے کرنے کے بعد ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے قبول کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اس سال ایونٹ کا انعقاد بھرپور انداز میں کیا جائے گا جس میں انٹرنیشنل پولو فیسٹیول کو مزید فروغ ملے گااور بین الاقوامی سیا ح ایک بار پھر صوبہ کا رخ کرینگے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے جو پذیرائی اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا ہم ان کے مشکور ہیں۔تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں صوبوں کے نمائندے ایک میز پر جمع ہوئے ہیں اور معاملات تے پائے ہیں جو کہ تاریخی دن ہے ۔ چترال کی عوام اور نوجوانوں میں جو مایوسی پیدا ہوئی تھی صوبائی حکومت اور ٹوورازم کارپوریشن نے اس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا کہ ٹوورازم کارپوریشن کا اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد دونوں صوبوں کی پولو ٹیموں اور عوام کو قریب لانا تھا جس میں صوبائی حکومت اور ٹوورازم کارپوریشن کامیاب ہوئی ہے ۔اس سے پولو کھیل اور سیاحت کی ترقی میں مدد ملے گی اور سال 2016 سیاحتی سال ہو گا۔

متعلقہ عنوان :