یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان

پیر 20 اپریل 2015 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق یکم مئی سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اضافے کا امکان ہے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1.67 روپے فی لیٹر ٗ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.20 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 1.60 ٗ لائٹ ڈیزل 2.35 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔