نادرا نے38حلقوں کی فرانزک رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادی

انگوٹھوں کی شناخت سے متعلق متعدد وجوہات کی بناپر غلطی کا امکان موجود ہے ٗ رپورٹ

پیر 20 اپریل 2015 22:09

نادرا نے38حلقوں کی فرانزک رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) نادرا نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والیجوڈیشل کمیشن میں اڑتیس حلقوں کی فرانزک رپورٹ جمع کرادی ہے۔نادرا کی جانب سے جمع کرائی رپورٹ میں کہا گیا کہ انگوٹھوں کی شناخت سے متعلق متعدد وجوہات کی بناپر غلطی کا امکان موجود ہے۔

(جاری ہے)

لہذا فنگر پرنٹ کی شناخت سے متعلق تصدیقی رپورٹ کو اجتماعی شہادت کے طور پرلیاجائے اور یہی شواہد متعلقہ ٹریبونل میں بھی جمع کرائے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نادرا کی جانب سے تمام اڑتیس حلقوں کی تجزیاتی رپورٹ بھی جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی استدعا پر نادرا سے تین دن میں ریکارڈ طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :