چینی صدرکے دورے سے دوستی مزید مضبوط ہوگی ٗ پاکستانی سفیر

دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں معاہدوں سے ملک سے توانائی کے بحران سے نجات حاصل ہوگی ٗمسعود خالد

پیر 20 اپریل 2015 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)چین میں تعینات پاکستانی سفیرمسعود خالد نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مضبوط اورپاکستان ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا،چین میں پاکستان کے سفیرمسعود خالد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدرکا اس سال کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے،دوستی کے لازوال رشتوں کومزید مضبوط بنانے کیلئے انہوں نے پاکستان کوچنا،ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تعلقات مضبوط ہونگے بلکہ پاکستان بھی ترقی کی منزلیں طے کرنے کے راستے پرگامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

مسعود خالدنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبہ میں معاہدوں سے ملک سے توانائی کے بحران سے نجات حاصل ہوگی اورپاک چائنہ راہداری سے دونوں ملک ایک دوسرے کے مزید قریب آئیں گے۔پاکستان کے چین میں سفیر مسعود خالد نے کہا کہ دونوں ملک ہرمشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اورہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہیں گے۔