پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 22:05

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پر پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے شخص کا نام شہریار بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے گرفتار شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :