فرمان کو پولیس نے شک کی بناء پر گرفتارکرنے کے بعد تشدد کانشانہ بنایاجس کی نعش نالے سے برآمد ہوئی ،مقتول کے بھائی کا پولیس کو تحریری بیان

پیر 20 اپریل 2015 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) تھانہ آئی نائن کی حدود میں نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ملزم کے حوالے سے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دو سپاہیوں کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا عیسیٰ نگری کچی آبادی آئی نائن ون کے احسان مسیح نے آئی نائن پولیس کو تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کے بھائی فرمان مسیح کو اے ایس آئی شاہد منیر، سپاہی حبیب اﷲ اور وسیم نے شک کی بناء پر پکڑ کر تشدد کیا ہتھکڑی لگا کر ایک پٹھان کے پاس لے گئے بھائی کو پولیس ڈھونڈتی رہی جوکہ نہ ملا بعدازاں اس کی نعش نالے سے برآمد ہوئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس اس کیس میں جانبداری سے کام لے رہی ہے اوروہ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے اور اس نے ابھی تک ان کو گرفتار نہیں کررہی ۔ مدعی خاندان نے کہاہے کہ اگر ملزمان کے خلا ف کارروائی نہ کی گئی تو ہم اس کے خلاف شدید احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :