سالانہ مرمتی کاموں اور میٹرو بس منصوبے کے باعث بجلی بند رہے گی‘ آئیسکو

پیر 20 اپریل 2015 22:02

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) آئیسکو اعلامیہ کے مطابق میٹرو بس منصوبے کے سلسلے میں مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق، 21اپریل کو دن10بجے سے دن 1بجے تک سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ سے ابو بکر اور بی بلاک فیڈرز ، 22اپریل کو صبح 7بجے سے دن 10بجے تک جامع مسجد ، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، ابو بکر اور بی بلاک فیڈرز،متا ثر ہونگے ۔ مزید برآں سالانہ مرمتی کاموں کے باعث مندرجہ ذیل پروگرام کے مطابق، 21اپریل صبح9بجے تادوپہر12 بجے تک،لائن پارک، سیگل آباد، ادھی، بھنگالی، بھل،ملکوال، کوٹ سارنگ فیڈرز، صبح9 بجے تادن1 بجے تک،بروتھا ون اینڈ ٹُو، قطبال فیڈرز،صبح9 بجے تادن2 بجے تک،پارک ویو، گلستان کالونی، سر سید روڈ، رحمت آبادII-، جیل پارک -ون فیڈرز، 22اپریل صبح9 بجے تادن2 بجے تک،جہلم گرڈ سے ثنا اﷲ شہید، گُل افشاں فیڈرز، صبح9بجے تادوپہر12 بجے تک،سرپاک، ڈھوڈا، دولتالہ، چک بیلی خان، سکھو، تلہ گنگ سٹی، ڈھوک پٹھان، لاوا، ونہار، ہسل فیڈرز، صبح9 بجے تادن1 بجے تک،جی بی سی 3-، جی بی ایچ پی کالونی ہٹیاں، مُورت فیڈرز،صبح9 بجے تادن2 بجے تک،بی بلاک، کُری روڈ، گنگال، ڈھوک ناجو، راولپنڈی III-، سکیم III، سواں، کار چوک، نُون، I-16/1,2&3، چکری، کینٹ، چکری فیڈرزاور گردونواح کے علاقے متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

تاہم کام جلدمکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال ہوسکتی ہے

متعلقہ عنوان :