سی ڈی اے کے متعلقہ حکام کی غفلت اور ملی بھگت آبپارہ انکوائری آفس سے رہائشی مکانات کے الاٹیوں کا اہم ریکارڈ والا رجسٹر غائب ہو گیا

پیر 20 اپریل 2015 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) کے متعلقہ حکام کی غفلت و نا اہلی اور ملی بھگت سے سی ڈی اے کی آب پارہ انکوائری آفس جی سکس ون فور سے سیکٹر جی سکس ون ٹو سے رہائشی مکانات کے الاٹیوں کا اہم ریکارڈ والا رجسٹر غائب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق الاٹیوں کا رجسٹر گزشتہ غائب کر دیا تھا جس میں مذکورہ سیکٹر کے سرکاری رہائشیوں اور الاٹ کے حوالے سے ریکارڈ موجود تھا، ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے معاملہ متعلقہ کے پاس چلا گیا ہے۔ انہوں نے رجسٹر غائب ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :