میری جیت عوام کی جیت ہو گی، 25اپریل کو بڑے بڑے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو شکست دے کر ثابت کر دوں گا کہ عوام صر ف اپنے جیسے نمائندوں کو ہی پسند کرتے ہیں

امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ نمبر 9مسلم شہزاد خان

پیر 20 اپریل 2015 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ نمبر 9مسلم شہزاد خان نے کہا ہے کہ میری جیت عوام کی جیت ہو گی میں بھی آپ کی طرح کا عام آدمی ہوں 25اپریل کو بڑے بڑے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو شکست دے کر ثابت کر دوں گا کہ عوام صر ف اپنے جیسے نمائندوں کو ہی پسند کرتے ہیں ،کاغذی شیر اور کاغذ بلے کو الیکشن والے دن عبرتناک شکست دیں گے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے گزشتہ روزنئی ٹاہلی موہری گلی نمبر ایک وارڈ نمبر 9میں اہلیان علاقہ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کارنر میٹنگ کا اہتمام فیصل عزیز،ملک ارشد،ملک ضیافت نے کیا تھا جبکہ کارنر میٹنگ سے قبل علاقے میں مسلم شہزاد خان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے ایک عظیم الشان ریلی بھی نکالی ۔مسلم شہزاد خان نے کہا کہ میری عوام سے درخواست ہے کہ میرے مقابلے میں آنے والے تمام امیدواروں کو مستر د کر کے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کریں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ممبر کینٹ بورڈ بن کر آپ کے اجتماعی اور انفرادی مسائل حل کراؤں گا اور کینٹ کے مظلوم عوام کی مضبوط آواز بنوں گا انہوں نے کہا کہ آج بھی غریب آدمی میرے ساتھ ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ یہی ووٹ مجھے جتوائیں گے ۔