25اپریل شیر کی جیت کا دن ہے اس دن تمام گیدڑ دم دبا کر بھا گ جائیں گے ،مسلم لیگ (ن )کے نامزد امیدوار ملک منصور

پیر 20 اپریل 2015 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء )مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈراولپنڈی وارڈ نمبر 7ملک منصور افسر نے کہا ہے کہ 25اپریل شیر کی جیت کا دن ہے اس دن تمام گیدڑ دم دبا کر بھا گ جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز کالونی گلی نمبر60میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے ملک گلزار کے زیر اہتمام علاقے میں کھولے گئے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ملک گلزار،راجہ صابر،راجہ لیاقت،راجہ نشاد اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ علاقے کی کشمیری برادری نے ملک منصور افسر کی مکمل حمائت کا اعلان کیا ۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملک منصور افسر نے کہا کہ جب تک ہم ایک نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہو سکتے ترقی کا دور واپس لانے کے لئے ہم سب کو مفاد پرست لوگوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا میری آپ سے درخواست ہے کہ مجھے ووٹ دیں تاکہ میں ممبر کینٹ بورڈ بن کر آپ کے مسائل حل کرا سکوں۔