عدالتی فائل گم ہونے کے حوالے سے کی جانے والی انکوائری کی روشنی میں عدالتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پیر 20 اپریل 2015 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء )عدالتی فائل گم ہونے کے حوالے سے کی جانے والی انکوائری کی روشنی میں عدالتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مارگلہ تھانہ میں درج مقدمہ نمبر 273 کے مطابق خرم اکرام جوکہ ایف ایٹ کچہری میں بطور اہلمد خدمات سرانجام دے رہا ہے کے حوالے سے درج کیا گیا ہے کہ اس نے سول عدالت کی فائل محمد رفیق کی وراثت کے حوالے سے سی ڈی اے کے مقدمہ پر مبنی فائل گم کر دی سیشن جج کی جانب سے انکوائری کا حکم دیا گیا ثاقب جواد اور ا ظہر عظیم پر مشتمل دو ججز نے انکوائری کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلمد خرم اکرام کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے