کراچی کے مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے قائم اتحاد کراچی انڈیجینئس رائٹس الائنس نے جدوجہد کا شیڈول جاری کردیا

2مئی کو کراچی پریس کلب میں سندہ بلوچستان سیاسی رہنماؤں پر مشتمل آل پارٹیز بلانے کا اعلان ، دعوت نامے جاری

پیر 20 اپریل 2015 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کراچی کے مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے قائم اتحاد کراچی انڈیجینئس رائٹس الائنس نے جدوجہد کا شیڈول جاری کردیا۔ 2مئی کو کراچی پریس کلب میں سندہ بلوچستان سیاسی رہنماؤں پر مشتمل آل پارٹیز بلانے کا اعلان ، دعوت نامے جاری ۔ حقوق کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں جلسے منعقد کرنے اور بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے سامنے دہرنا دینے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق؛ کراچی انڈیجینئس رائٹس الائنس کے عہدیداروں محمد سلیم بلوچ، خدا ڈنو شاہ ، گل حسن کلمتی و دیگر نے کراچی کے مقامی لوگوں کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے احتجاجی جدوجہد کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندہ اور بلوچستان کے سیاسی تنظیموں پر مشتمل آل پارٹیز کانفرنس 2 مئی کو کراچی پریس کلب میں منعقد کی جائیگی ، اس سلسلے میں رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اب تک جن رہنماؤں نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ان میں جماعت اسلامی سندہ کے رہنما اسداﷲ بھٹو، قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو ، سندہ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی ،پاکستان ورکرز پارٹی کے رہنما یوسف مستی خان ، سینیئر سیاستدان عبداﷲ حسین ہارون ، جسقم کے وائس چیئرمین نیاز کالانی ، جئے سندہ محاز کے خالد جونیجو ، کمیونسٹ پارٹی کے امداد قاضی ، دانشور جامی چانڈیو و دیگر شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے بعد مجوزہ جدوجہد کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں جلسہ عام منعقد اور بحریہ ٹاؤن کے دفتر کے سامنے سپر ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :