کمشنر آفس با صلا حیت اور محنتی افسران و ملا زمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،کمشنر کراچی

پیر 20 اپریل 2015 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ با صلا حیت ۔محنتی اور ایماندارافسران اداروں کی نیک نامی کا با عث اور اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے اور عوام کیلئے ریلیف کا با عث بھی بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس کے پبلک کو آرڈینشن آفیسرآفاق حسین زیدی کو بہترین ملازم کا سر ٹیفکیٹ اور کیش ایوارڈ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کیا کمشنر کراچی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ حکومت کی پبلک پالیسی پر عمل درآمد کیلئے دن رات کو شاں ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنر ز ، اسسٹنٹ کمشنرز ،کمشنر کراچی آفس سے وابستہ افسران عوام کو ریلیف دلانے کے سلسلے میں ہر ممکناً اقدامات کر رہے ہیں،انھو ں نے مزید کہا کہ آفاق حسین زیدی ایک فرض شناس افسر ہیں ،وہ کمشنر کراچی آفس کا انمو ل اثاثہ ہیں،ان کی حکومت کو دی گئی خدما ت کی جتنی بھی تعریف کی جا ئے کم ہے ۔

(جاری ہے)

آفا ق حسین زیدی نے کمشنرکراچی آفس امیں گراں قدر خدمات سرانجام دیں، انھوں نے اپنے کیر ئیر کا آغاز اگست 1974 سے شروع کیا اور ایک طویل عرصہ کر اچی کے ضلع غربی میں سر انجام دیا اسکے علاوہ وہ کیما ڑی ٹاؤن ،بطور اسٹاف آفسیرز ڈی سی او کراچی ،سیکر یٹر ی ٹو سابق سٹی نا ظم اور اس کے علاوہ پرسنل اسٹاف ٹو چیف سیکر یٹری سندھ بھی اپنی خدمات سر انجام دی اور آج کل وہ بطور پبلک کو آر ڈینشن آفسیر ٹو کمشنر کراچی خدما ت سر انجام دے رہے ہیں ، اس مو قع پر کمشنر آفس سے متعلقہ تما م افسران اور ملا زمین بھی مو جو د تھے۔

متعلقہ عنوان :