23اپریل کو کراچی کی عوام ووٹ کی طاقت سے نفرتوں کے خاتمے ،امن وخوشحالی کااعلان کریں گے،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

جماعت اسلامی کی بے داغ ودیانتدار قیادت ہی ملک کو خوشحال اور کراچی کو دبارہ امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام سے خطاب

پیر 20 اپریل 2015 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ 23اپریل کو کراچی کی عوام اپنے ووٹ کی طاقت کے ذریعے نفرتوں کے خاتمے اورکراچی کے امن وخوشحالی کااعلان کریں گے۔جبر وظلم کے ذریعے زیادہ دیر تک شہرکراچی کے عوام کو اب زیادہ دیر تک غلام نہیں بنیا جاسکتا۔جماعت اسلامی کی بے داغ ودیانتدار قیادت ہی ملک کو خوشحال اور کراچی کو دبارہ امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس اوررابطہ عوام مہم کے سلسلے میں قائم کیمپ میں عوام سے خطاب اوربااثر افراد سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن نے ابتک پولنگ اسٹیشنز کے پرزائڈنگ افسران کی لسٹ فراہم نہیں کی جوقوائد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن سے 15دن قبل ایسی لسٹ امیدواروں کو فراہم کرنی ہوتی ہے ، ووٹر لسٹوں میں بڑی خرابیاں ہیں اور جعلی ووٹ درج ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ہدایت پر رابطہ عوام مہم جاری ہے ،سندھ کے عوام اس وقت دوہرے عذاب کا شکار ہیں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے پاس عوام کی تباہی کے ایجنڈا کے سوا کچھ نہیں ہے روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے لگانے والی پارٹی اب یہ چیزیں عوام سے چھین رہی ہے۔گنے،دہان کے بعد اب گندم کے کاشتکاروں کا بھی معاشی قتل کیا جارہاہے۔

حکومتی اعلان کردہ گندم کی خریداری کے ریٹ فی من 1300روپے پرسندھ بھر میں کسی جگہ اس ریٹ پر خریداری نہیں کی گئی باردانہ سیاسی سفارش پر دیدیا گیا ہے پنجاب حکومت نے ھاریوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا ہے مگر سندھ حکومت اس کے برعکس کسانوں کا خون چوسنے میں مصروف ہے ۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی سندھ کے ھاریوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں 150ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹیوب ویلز کی بجلی بیج کھاد اور ادویات مفت فراہم کی جائیں تاکہ کسان مستحکم ہو اور ملک ترقی کرے ۔اس موقع پر ضلعی امیر امداداﷲ بجارانی،مقامی امیراعجاز میمن، دیدار لاشاری ودیگر موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :