لٹ بستی سمندر کنارے کھڑی کشتی سے ماہی گیر گر کر ہلاک ، سمندری لہروں میں گم

کوسٹ گارڈ اور مقامی ماہی گیروں کی مسلسل تلاش کے بعد لاش مل گئی

پیر 20 اپریل 2015 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) لٹ بستی سمندر کنارے کھڑی کشتی سے ماہی گیر گر کر ہلاک ، سمندری لہروں میں گم۔ کوسٹ گارڈ اور مقامی ماہی گیروں کی مسلسل تلاش کے بعد لاش مل گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سمندر میں تغیانی کے باعث گذشتہ روز بن قاسم کے علاقے لٹ بستی سمندر کنارے ماہی گیری کیلئے تیار الندیم نامی کشتی میں بیٹھے ہوئے ایک ماہی گیر آصف ولد مینھ وسایو تغیانی کے باعث کشتی کا توازن نہ رکھنے کی وجہ سے سمندر میں گر کر تیز لہروں غائب ہوگیا، اطلاع پر بڑی تعداد میں ماہی گیر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو تلاش کیا لیکن لاش نہ مل سکی جس کے بعد علاقے کے ماہی گیروں اور مقامی ماہی گیر تنظیم فرد کے وائس چیئرمین سکندر جت نے ایم ایس اے ، کوسٹ گارڈ اور ماہی گیر تنظیموں کو مدد کیلئے رابطہ کیا جس کے نتیجے میں کوسٹ گارڈ نے تیز بوٹ سمیت پہنچ کر لاش کی تلاش کی اور شام کو دیر سے لاش سمندر سے نکال لی ، سکندر جت نے صحافیوں کو بتایاکہ لٹ بستی کی کشتی ماہی گیری کیلئے تیار تھی جس میں چار ماہی گیر سوار ہونا تھے اس سے قبل آصف ماہی گیر جال و دیگر ساما ن ترتیب دے رہا تھا کہ اچانک تیز لہر کے تھپیڑے سے سمندر میں گر کر فوت ہوگیا ، انہوں نے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا جس نے مقامی ماہی گیروں کے ساتھ لاش کو تلاش کرکے نکال لیا ، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جو ماہی گیر تنظیمیں ماہی گیر وں کے نام پر لاکھوں روپے کے پراجیکٹ لے رہی ہیں ان تنظیموں کا ایک بھی رضا کار ہماری مدد کو نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :