رینجرز نے کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کردیں

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 21:47

رینجرز نے کراچی کے شہریوں کو تکلیف سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کردیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) رینجرز کی جانب سے شہریوں کو تکلیف سے بچنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تکلیف سے بچنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ ہروقت اپنے ہمراہ رکھیں۔

(جاری ہے)

اصل شناختی کارڈ اپنےہمراہ رکھا جائے، فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی کا شناختی کارڈ زبردستی چھینہ جائے تو اس کی فوری اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جائے۔ رینجرز حکام کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن قائم کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں اس لیے شہری ان سے بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :