نئے عالمی تنا ظر میں پڑوسی ممالک سے معا شی تنہا ہی ممکن نہیں ہے ، عبدالر حیم جانو

سا ری دنیا کو نان ٹیر ف میئر زکے حجم میں ایسی رکا وٹیں در پیش ہیں جس کا سب کو احساس ہے،سینئرنائب صدرایف پی سی سی آئی

پیر 20 اپریل 2015 21:34

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) نئے عالمی تنا ظر میں پڑوسی ممالک سے معا شی تنہا ہی ممکن نہیں لیکن سا ری دنیا نان ٹیر ف میئر ز (این ٹی ایم) کے حجم میں ایسی رکا وٹیں در پیش ہیں جس کا سب کو احساس ہے ۔یہ با ت فیڈرشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نا ئب صدر عبدالر حیم جانو نے چیف ٹیکنیکل ایڈوائز ر ،سا رک ٹی پی این جیر الڈ ڈوڈا اور انچا رج این ٹی ایم پروگرا م سو سنا سے فیڈریشن ہا ؤ س میں مذاکرا ت کرتے ہو ئے بتا ئی ۔

اس موقع پر فیڈریشن کے سیکریٹر ی جنرل ایم اے لو دھی ، ڈائر یکٹر جنرل آر اینڈ ڈی ڈاکٹر ایو ب مہر اور ڈائر یکٹر این ٹی ایم ڈیسک احمد زما ن بھی مو جو دتھے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نا ئب صدر عبدالر حیم جا نو نے کہا کہ ملکی تجا رت اور تجا رتی سر گر میو ں کو فروغ دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی بہتر ادارہ ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالرحیم جانو نے مز ید کہا کہ این ٹی ایم کی شنا خت کو ئی آسان کا م نہیں ہے اور وہ شما ل ،جنوب اور جنوب ،جنوب کے اہم مذاکرا ت میں اہمیت کا حامل ہے ۔

ایف پی سی سی آئی نے سارک میں اس مسئلہ کو حل کر نے میں تعاون کر نے پر جی آئی زیڈ کی تعر یف کی اور کہا کہ وہ علا قائی تجا رت میں ورکنگ گروپ کی مدد کر رہا ہے ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے ڈائر یکٹر جنرل آر اینڈ ڈی ڈاکٹرایو ب مہر نے جنوبی ایشیا میں نان ٹیر ف میئر ز پر اپنی مختصر بر یفنگ میں کہا کہ پاکستا نی در آمدگا ن کو خاص طو ر پر افغانستا ن اور بھارت کے حوالے سے این ٹی ایم کے سلسلے میں مشکلا ت در پیش ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زیا ہ تر مشکلا ت ویزا حاصل کر نے ان ممالک کا دور ہ کے دوران حراساں کر نے ، بندرگا ہوں ، کسٹم ، زمینی مو اصلا ت ، سر ٹیفکیٹ کے اجرا وغیر ہ میں در پیش ہو تے ہیں ۔ انہوں نے ور کشا پ اور سیمینا ر کے انعقاد کے ذریعے در آمدکنندگان کی آگا ہی پر بھی زور دیا ۔ اس موقع پر جیر الڈ ڈوڈا نے در آمدکنندگان کے مسا ئل کی نشا ند ہی اور ان کی حل میں ایف پی سی سی آئی کے کردار کی تعر یف کی جبکہ محتر مہ سو سنا نے در آمد کنندگان کی آگا ہی کے طر یقہ کا ر پر معلو ما ت حاصل کی ۔

ڈائر یکٹر این ٹی ایم ڈیسک احمد زمان کا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے در آمدکنندگان کے لیے جو معا ون ڈیسک قائم کیا ہے وہ جنوبی ایشیا کے ممالک کے لیے پاکستانی در آمد کنندگان سے تعاون کر رہا ہے ۔ آخر میں مہا نو ں نے ایف پی سی سی آئی کے مختلف شعبو ں کا دور ہ کیا اور وہا ں کے سا زگار ما حول کی تعر یف کی ۔

متعلقہ عنوان :