کراچی، لیاری پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے ،کوئی فتح نہیں کرسکتا‘ عوام ثابت کر ینگے جینا مرنا پارٹی کیساتھ ہے،نجمی عالم

پیر 20 اپریل 2015 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم نے 26اپریل کے جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ لیاری پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے جسے کوئی فتح نہیں کرسکتا‘ لیاری کے عوام ثابت کر ینگے کہ ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے جس سے پیپلز پارٹی کو ایک ضلع تک محدود کرنے کا خواب دیکھنے والے مخالفین کے منہ بند ہوجائینگے۔

ملیر کے عوام کے جوش وخروش کو سلام پیش کرتا ہوں۔ سید نجمی عالم نے ملیر میں پیپلز پارٹی پی ایس 127 کی جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کی عوام سے پیپلز پارٹی کی محبت لازوال ہے لیاری کی عوام پیپلز پارٹی کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔ جنرل باڈی اجلاس سے ضلع صدر راجہ رزاق، محمد ساجد جوکھیو، سلمان عبدالمراد، شاہ جہاں خان، میر عباس تالپور، نعمان عبدالمراد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ لیاری کی تاریخی اہمیت ہے جہاں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ایم این اے منتخب ہوئے تھے اورلیاری میں پیپلز پارٹی نے اپنے مختلف ادوار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔اس موقع پر راجہ رزاق نے کہا کہ ہمارے ضلع کے مختلف سٹی ایریاز 127،129، 128 اور 130 سے 500 سے زیادہ گاڑیوں کے قافلے ضلع عہدیداروں کی قیادت میں جلسے گاہ پہنچے گے۔

متعلقہ عنوان :