پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا جا رہا ٗ روٹ پالیسی کے تحت چاروں صوبوں سے ہو کر ہی گزرے گا، حکومت
چاروں صوبوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2011 سے پوست کاشت فری ملک ہے ٗ40 پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل سسٹم لگانے کا منصوبہ نومبر 2015ء میں مکمل ہو گا سیف سٹی اسلام آباد کا منصوبہ 2015ء میں مکمل ہو گا جس کے تحت اسلام آباد بھر میں کڑی نگرانی کیلئے 1950 کیمرے نصب کئے جائیں گے ٗ پارلیمانی سیکرٹری ثقلین شاہ بخاری ٗ مریم اورنگزیب ٗ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
پیر 20 اپریل 2015 21:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا جا رہا ٗ راہداری روٹ پالیسی کے تحت چاروں صوبوں سے ہو کر ہی گزریگا ٗپوست کی کاشت کے حوالے سے چاروں صوبوں سے آئی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2011 سے پوست کی کاشت فری ملک ہے ٗ40 پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈ ایبل سسٹم لگانے کا منصوبہ نومبر 2015ء میں مکمل ہو گا ٗ سیف سٹی اسلام آباد کا منصوبہ 2015ء میں مکمل ہو گا جس کے تحت اسلام آباد بھر میں کڑی نگرانی کے لئے 1950 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
پیر کو وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ثقلین شاہ بخاری نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں کیا جا رہا، یہ پالیسی کے تحت چاروں صوبوں سے ہو کر ہی گزرے گا، اس منصوبہ پر 44 ارب ڈالر لاگت آئیگی وزیراعظم محمد نواز شریف کے جولائی 2013ء میں چین کے دورہ کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ٗدونوں اطراف سے پرعزم ہیں کہ اس راہداری کی ترقی کے ثمرات پاکستان کے تمام صوبوں کو یکساں سائنسی منصوبہ بندی معیارات حاصل ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.