نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام ہفتہ تقریباتِ اقبال کے سلسلے میں ڈاکٹرانور دل آج فکر، شاعری اور فلسفے پر خصوصی لیکچر دیں گے

پیر 20 اپریل 2015 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام ہفتہ تقریباتِ اقبال کے سلسلے میں معروف بین الاقوامی دانشور اور ماہر اقبالیات ڈاکٹرانور دل آج(21اپریل) سہ پہر 4بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں اقبال کے فکر، شاعری اور فلسفے پر خصوصی لیکچر دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انور دل گذشتہ 30سال سے امریکہ کی سینکیا گو یونیورسٹی میں فلسفے اور ادب کے استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں،شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے فکر اور فلسفے پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اقبالیات پر تین کتابوں سمیت متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔

متذکرہ تقریب کی صدارت چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل زاہد ملک کریں گے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرشاہدصدیقی مہمان خصوصی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :