سپریم کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کر دی

پی ایس 56 کے 38پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا ٹربیونل کا فیصلہ معطل

پیر 20 اپریل 2015 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کرتے ہوئے پی ایس 56 کے 38پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کا ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

نواز چانڈیو نے پی ایس 56 کے اڑتیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانے کے ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوار اسماعیل راہو کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔ جسے وکلاء کے دلائل سسنے کے بعد سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے نواز چانڈیو کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ کیس کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :