نظام صلوۃ پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق اظہاریک جہتی ہے،اس عمل درآمد کرنا حکومت اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے ، سردار یوسف

،مدارس اور ایجوکیشن ریفامز پر ہم اہنگی کی ضرورت ہے،مدارس کی رجسٹریشن بارے تمام تحفظات دور کر دئیے گئے ہیں ،حج آپریشن 2015میں ائیر لائنز نے کرایوں میں کمی کر دی ہے ،وفاقی وزیر مذہبی امور کی خصوصی گفتگو

پیر 20 اپریل 2015 21:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم اہنگی سردار یوسف نے کہا ہے کہ نظام صلوۃ پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق اظہاریک جہتی ہے،اس عمل درآمد کرنا حکومت اور عوام دونوں کی ذمہ داری ہے ،مدارس اور ایجوکیشن ریفامز پر ہم اہنگی کی ضرورت ہے،مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تمام تحفظات دور کر دئیے گئے ہیں ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرح اسلامک ہائر ایجوکیشن اتھارٹی قائم کریں گئے تا کہ مدارس کو بھی یونیورسٹی کی طرح سہولیات فراہم کر سکیں ،حج آپریشن 2015میں ائیر لائنز نے کرایوں میں کمی کر دی ہے ،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

20اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کی انفرادی طور پر خواہش ہے کہ وہ نماز وقت پر ادا کرے اس سے نظام صلوۃ کی اہمیت واضح ہو جاتی ہے نظام صلوۃ پر تمام مکاتب فکر کے علماء پر مشتمل 10رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے اذان اور نماز کے اوقات کار کا تعین اتفاق رائے سے کرلیا ہے ابتدائی طور پر نظام صلوۃ وفاقی دارلحکومت میں قا ئم تمام وزارتیں ، سرکاری دفاتر ،سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں شامل ہیں پر نافذالعمل ہو گانظام صلوۃ کے حوالے سے حکومت صرف سہولت فراہم کر سکتی ہے اس پر عمل درآمد کروانا تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے وفاق المدارس کے ساتھ میٹنگ میں ہماری کوشش رہی ہے کہ یکسانیت پیدا کی جا سکے مدرسہ رجسٹریشن فارم پر جو تحفظات تھے وہ مشاورت کے بعد دور کر دئیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرح اسلامک ہائر ایجوکیشن اتھارٹی قائم کریں گئے تا کہ مدارس کو بھی یونیورسٹی کی طرح سہولیات فراہم کی جا سکیں حج آپریشن2015کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج آپریشن 2015کیلئے مختص کردہ تمام ائیر لائنز نے حج کرائیوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے واضح رہے کہ حج پالیسی 2015کے مسودہ میں وزارت مذہبی امور نے ائیرلائنز کو کہا تھا کہ رواں سال تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس لئے حج کرایوں میں بھی کمی کی جائے اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے حج کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔

۔۔

متعلقہ عنوان :