Live Updates

مزار قائد کے باہر تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اختتام پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 21:09

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) مزار قائد کے باہر تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے اختتام پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے تحریک انصاف کی انتخانی مہم کے اختتام کیلئے مزار قائد کے باہر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل سمیت دیگر کئی رہنماء، ایم ڈبلیو ایم اور جے یو پی کے رہنماوَں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے، پاکستان تحریک انصاف اب کراچی کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :