مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہور کا سیالکوٹ شہر میں فری آرتھوپیڈک و فزیوتھراپی کیمپ

پیر 20 اپریل 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) گذشتہ روزمارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ گُھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہور کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی آرتھوپیڈک و سپائن سرجری کی ٹیم اور فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کے فزیوتھراپسٹ کا سیالکوٹ میں خالدہ میموریل ہسپتال میں فری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ گُھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے بورڑ آف ٹرسٹی کے ممبر شاہد افضال کھوکھرجو سیالکوٹ کے مشہوربزنس مین و سماجی کارکن ہیں انھوں نے سیالکوٹ میں کیمپ اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ میں خصوصی طور پر سینئررجسٹرار ڈاکٹر قاضی امین، ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر سفیر، ڈاکٹر سلاؤالدین، ڈاکٹر کاشف، ڈاکٹر مدثر او رسیالکوٹ کے آرتھوپیڈک ڈاکٹرز ڈاکٹر آصف اور ڈاکٹر عارف و پیرامیڈیکل سٹاف و دیگر ہسپتال انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں 400سے زائد آرتھوپیڈک و سپائن سرجری کے مریض دیکھے گئے۔گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کی طر ف سے فری ادویات کا انتطام بھی کیا گیا تھا۔ کیمپ کا مقصد غریب مریضوں کو علاج کی سہولت اُن کو مہیا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :