بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، انچارج ٹاسک فورس محمد یوسف کنگ

پیر 20 اپریل 2015 21:04

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) بجلی چوروں خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ٹاسک فورس کے انچارج محمد یوسف کنگ اور عارف خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر بجلی کی قلت اور غریب عوام پر اس کا بوجھ زیادہ ہورہا ہے انہوں نے کہاگذشتہ روز چک نمبر138قاضی ہرلاں کے رہائشی اﷲ دتہ ولد نذیر اور اظہر علی ولد محمد اشرف رجوعہ سادات کے رہائشی امداد علی ولد ملا اور حسین شاہ ولد ذاکر علی شاہ ،نور والا کا رہائشی آفتاب ولد مختار اور چاہ ٹبیانوالہ کا رہائشی سردار محمد عرف ملنگی کو بجلی چوری کرتے رنگے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے یہ افراد ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروادیئے گئے ہیں اور مزید قانونی کاروائی بھی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :