چینی صدر کی وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے اعشائیہ میں شرکت

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 21:02

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) چینی صدر شی چن پنگ نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیے گئے اعشائیہ میں شرکت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعشائیہ میں شرکت کیلئے پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے چینی صدر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی صدر کی جانب سے یادگاری پودہ بھی لگایا گیا۔ چینی صدر کے اعزاز میں دیے گئے اعشائیہ میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، وفاقی وزرا، سروسز چیف، آصف علی زرداری، چئیرمین سینیٹ رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر کئی اہم شخصیات کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :