محکمہ لائیوسٹاک میں متعدد افسران کے تقررو تبادلے

پیر 20 اپریل 2015 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کے آرڈرنمبر: SO(HR-II)/L&DD/1-17/99کے تحت ڈاکٹرمشتاق احمدزارتقرری کے منتظرکو بطور ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرضلع خانیوال، ڈاکٹرمحمداشرف چیمہ ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال جہلم کوریٹائرمنٹ سے قبل گریڈ 19میں ترقی ،ڈاکٹرمحمدنذیرعارف سینئرویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظرکو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال سلانوالی ضلع سرگودھا، ڈاکٹرمحمدسمیع اﷲ خان ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرخوشاب کو ایڈمن ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹرخالد رفیق وصیر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرخانیوال کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال بورے والا، ضلع ویہاڑی، ڈاکٹرعتیق الرحمٰن سینئرویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظر کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ڈیرہ غازیخان، ڈاکٹرمحمدسلیم سینئرویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظرکو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال چنیوٹ، ڈاکٹرزاہداقبال سینئرویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظرکو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ساہیوال ضلع سرگودھا، ڈاکٹرزاہد حسین ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر تقرری کے منتظر کو ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک خوشاب، ڈاکٹرشاہد عظیم سینئرویٹرنری آفیسر دمن ضلع چکوال کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال منکیرہ، ضلع بھکر ، ڈاکٹرمحمدارشدعامرسینئرویٹرنری آفیسرتقرری کے منتظر کو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال رینالہ ضلع اوکاڑہ اور ڈاکٹرمحمدگلزارمیاں سینئرویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال 105/15-Lکو ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر سول ویٹرنری ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ، ان اہلکاران کو نئی تعینات کی گئی جگہ پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔