جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ لے کر دعوتی میدان میں نکلی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

پیر 20 اپریل 2015 20:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) جماعت اسلامی کے نائب امیرصوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ سیاست عبادت ہے اور ہم اسلامی پاکستان میں سیاست کو عبادت بناکر عوام کی خدمت کرکے بلوچستان کو خوشحال وپرامن بنائیں گے ۔ جماعت اسلامی پورے ملک میں اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کانعرہ لے کر دعوتی میدان میں نکلی ہے ۔ذمہ داران وکارکنان ہرخاص وعام تک جماعت اسلامی کی دعوت اورنفاذِاسلام کاپیغام لیکر پہنچ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ رابطہ عوام مہم ممبر سازی کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق ایک غریب مزدور کے بیٹے ہیں جو غربت کے مسائل اورمحرومی کاغم خود دیکھ چکے ہیں لہٰذاوہ اسمبلیوں میں غریبوں کی آواز بنیں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کایہ اعزاز ہے کہ جس نے ایک مزدورکے بیٹے کو وزیرخزانہ ،مرکزی امیرجماعت اورسینیٹربنایاکسی اورجماعت میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اگر عوام اپنے جیسے متوسط وغریب افراد کو چن کر اسمبلیوں میں بھیجیں گے تومحروم طبقہ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ پاکستان چونکہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے لہٰذااس کے اندراسلامی نظام کے نفاذ سے بحران ومسائل حل ہوسکتے ہیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی رابطہ عوام مہم جاری ہے رابطہ عوام مہم میں نوجوان جماعت اسلامی کے قافلہ حق میں شامل ہوکراسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ہرسطح پررابطہ عوام مہم کا لوگ بہت مثبت ردعمل دے رہے ہیں۔برادریاں اورلوگ جوق در جوق جماعت اسلامی کے ووٹربن رہے ہیں یہ مہم جاری رہے گی اورانشاء اﷲ عوام کے تعاون سے جلد اسلامی پاکستان وخوشحال پاکستان کاخواب پوراہوگا۔

متعلقہ عنوان :