نجکاری کا سب سے بڑا ہدف مزدور تحریک ہے جس کا وجود بھی سرمایہ داروں کو قبول نہیں، پی ڈبلیو ڈی

پیر 20 اپریل 2015 20:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) پی ڈبلیوڈی، ایملائرئنز یونین بلوچستان کے مرکزی صدر بابائے مزدور خیر محمد سنیئرنائب صدر قاسم خان ، جنرل سیکرٹری ہدایت اﷲ ، جوائنٹ سیکرٹری عابد بٹ اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نجکاری کا سب سے بڑا ہدف مزدور تحریک ہے جس کا وجود بھی سرمایہ داروں کو قبول نہیں، موجود ہ حکومت نے اپنے سابقہ دور میں اور موجودہ دور میں واپڈا پی آئی اے ائل اینڈ گیس ڈپویلمنٹ کا رپوریشن پاکستا ریلونز ، پاکستان اسٹیل ملز سمیت ساٹھ سے زائد اداروں پر نجکاری کی چلانے کا عمل شروع کیا ہے۔

ایسا اگرہوجاتاہے تو اس کے نتیجے میں لاکھوں مزدور کی برطرفیاں کی جائیں گی۔ ملکی خزانے میں جانے والے مزید کئی سو ارب روپے نجی اور سرمایہ اداروں کے جیبوں میں جائیں گے اور رتعلیم ، علاج معالجہ ، سفری سہولیات ، بجلی ، گیس سمیت ضروریات اور پیداوار کے شعبے اور مہنگے ہوکر سرمایہ داروں کے علاقوں میں خطیر اضافے کی باعث بنیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں ناقابل برداشت مہنگائی جن کے تمام راستوں کو بند کرے گی۔

یقینی طوپر یہ سب ناقابل قبول ہے۔ پبلک سیکرٹری کی مزدور نجکاری کی کسی بھی شکل مکمل یا نام نہاد وپبلک و پرائیویٹ پاٹنر شپ کو برداشت کرنے کیلئے نہیں ہے،نجکاری محنت کش طبقے پر ایک کماری وار ہے۔ جس کے خلاف ناقابل مصالحت جد وجہد کو استوار کرنا ہوگا۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نجکاری کی انتہائی خوفناک شکل ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو حقیقیت کے اوراک سے دور رکھنا ہے۔ یہ مھٹی گولی دکھا کر سخت محنت کشوں کی پیٹھ میں چھیراگھوں پہننے کے مترادف ہے سخت محنت کشوں کو یہ باور کرنا ہوگا۔ کہ یہ اداروں کے مزدوروں کی علیحدہ علیحدہ لڑائی نہیں بلکہ یہ ایک طبقاتی جنگ ہے جس کا جواب بھی پاکستان بھر کے سخت محنت کش طبقے کو یکجا کرکے دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :