کالاشاہ کاکو،پولیس کاجرائم پیشہ افرادکیخلاف آپریشن،دوخطرناک ڈکیت گینگز سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب درجنوں اشتہاری گرفتار

بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات برآمد

پیر 20 اپریل 2015 20:46

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) ایس ایچ اوکی زیرقیادت تھانہ صدرمریدکے پولیس کاجرائم پیشہ افرادکیخلاف گرینڈآپریشن۔دوانتہائی خطرناک ڈکیت گینگز سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب درجنوں اشتہاری ملزمان پکڑے گئے۔بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات برآمد۔ڈی پی او کی جانب سے پولیس پارٹی کوشاباش اوراعلیٰ حکام سے انعامات کی سفارش۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ افضا ل احمدکوثر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ صدرمریدکے قمرساجدکی زیرقیادت اے ایس آئیزمختار،محمداکبراورمحمدانورگجرسمیت دیگراہلکاروں پرمشتمل پولیس پارٹی نے جرائم کی روک تھام بارے چلائی جانیوالی مہم کے دوران گرینڈ آپریشن کرکے دوانتہائی خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے سرغنوں منیرعرف حاتم اورشرافت عرف شرافتوسمیت امانت ولدتاجدین،فیصل عمران،دلدارعلی ،بلال اورندیم کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدارمیں جدیداسلحہ برآمدکرنے کے علاوہ بدنام زمانہ منشیات فروش ظہیرعباس،صفدراورشاہدکورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اعلیٰ کوالٹی کی شراب سمیت منشیات کی بھاری کھیپ برآمدکرلی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف مقامات سے دیگرسنگین مقدمات میں مطلوب 32اشتہاری ملزمان کو پکڑکرحوالات میں بندکردیاہے۔جس پر متعلقہ ڈی پی او شیخوپورہ افضا ل احمدکوثر نے پولیس پارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں شاباش دینے کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے ملازمین کو تعریفی اسنادودیگرانعامات دینے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :