کوئٹہ، اسپیشل مجسٹریٹ کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے امتحانی مراکزکادورہ

نقل کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 20 اپریل 2015 20:46

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داؤد خا ن خلجی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ سید شفیع شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز گورنمنٹ ڈگری کالج،گورنمنٹ ہائی سکول سریاب ،گورنمنٹ ہائی سکول کیچی بیگ میں نقل کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اور ا متحانی اوقات کار میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا اور انہیں بند رکھنے کی تاکید کی۔

اس کے علاوہ انہوں نے تھانہ سریاب کے علاقہ میں گراں فروشوں ،اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمت پر فروخت نہ کرنے والے 13گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کے علاوہ دو دکانداروں کو گرفتار جبکہ متعدد کو تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامہ کے مطابق خرید و فروخت اورپرائس لسٹ دکانوں پر نمایاں جگہ پرآویزاں کرنے کی ہدایت کی۔