جماعت اسلامی چینی صدر کے دورہ پاکستان کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے‘سید وسیم اختر /نذیر جنجوعہ

چین اور پاکستان کے مثالی تعلقات ہیں اس دورے سے جنوبی ایشیاء میں نئی تاریخ رقم ہوگی‘جماعت اسلامی پنجاب

پیر 20 اپریل 2015 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے چینی صدر’’ شی چن پنگ‘‘ کے دورہ پاکستان کاپُر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ چینی صدرکے دورہ پاکستان سے انشاء اﷲ مستقبل میں جنوبی ایشیاء بالخصوص پاکستان کیلئے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

چین اور پاکستان کے تاریخی اور مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک چین دوستی لازوال اور بے مثال ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے ہمیشہ آڑے وقت میں ایک دوسرے کاساتھ دیا ہے اور وفاداری کاحق اداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی چینی صدر کے دورہ پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جماعت اسلامی کے بھی عالمی سطحی وفودنے ماضی قریب میں چین کادورہ کیاہے۔چین کی گہری دوستی اور قابل اعتمادہوناہمارے لئے باعث فخر ہے۔دونوں ملکوں کے عوام بھی مضبوط دوستی کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ چین اور پاکستان کے مشترکہ منصوبوں کی کامیابی سے جنوبی ایشیاء میں بڑی تبدیلی آئے گی اور ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :