وہاڑی،گیس سلنڈرحادثے سے زخمی تین افراد چل بسے

پیر 20 اپریل 2015 20:44

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) نواحی گاؤں 64ڈبلیوبی میں گزشتہ دنوں غریب محنت کش محمد رفیق کی بیوی کوثر بی بی دیگر خاندان کے ہمراہ ایک کمرے میں بیٹھ کر گیس سلنڈر پر چا ئے بنانے لگی تو سلنڈر دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو بچوں ، چار خواتین سمیت سات افراد جھلس گئے جس پر اب تک ایک بچہ دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ تین خواتین سمیت چارافراد بہا ولپور وکٹوریہ ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ج پر عوامی وسماجی حلقوں ارشاد حسین بھٹی ، راؤ خلیل احمد ، جا وید انور مہران ، رانا خالد حسین ، چودھری محمد آصف ، چودھری عبدالحئی ودیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ غریب محنت کش محمد رفیق اور جھلسنے والا محمد شفیق خاندان انتہائی غریب ہیں اور دو وقت کی روٹی بھی کمانا مشکل ہے جبکہ ہسپتال میں مہنگی ادویات کہاں سے خریدیں اور خاندان میں تین لو گ پہلے ہی زندگی کی با زی ہا ر چکے ہیں لہٰذا اس غریب خاندان کی مالی امداد کی جا ئے اور انکا علاج معالجہ مفت کیا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :