ملاکنڈ ڈویژن بھر میں پولیس کا سرچ آپریشن،148اشتہاری ملزمان گرفتار

122مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ،کارروائی کے دوران 2خود کش جیکٹ سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پیر 20 اپریل 2015 20:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن بھر میں پولیس کا سرچ آپریشن،148اشتہارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، 122مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ،کارروائی کے دوران 2خود کش جیکٹ سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ،ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن آزاد خان کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے دیگر اضلاع بونیر ،شانگلہ ،دیو لوئر ،دیر اپر اور چترال میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 148اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس دوران 122مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ،اس دوران پولیس نے 2خود کوش جیکٹ،12دستی بم،70کلوگرام بارودی مواد اور بم بنانے کے سامان سمیت پانچ عدد کلاشنکوف،اڑتیس غیر قانونی مختلف بور کے ہتھیار ،66کلو گرام چرس ،300لیٹرشراب ، ہیروئن اور افیون بھی برآمد کرلی گئی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ،ڈی آئی جی آزاد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے عزم کیاہے کہ ڈویژن بھر میں جرائم کا خاتمہ کیا جائے اور اس دوران بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس جوانوں کو انعامات جبکہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :