محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا سالانہ ڈنر اور تقسیم ایوارڈز تقریب آج ہوگی

پیر 20 اپریل 2015 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) محمد علی جنا ح یونیورسٹی کے ایکسیلینس ایوارڈ زاور سالانہ ڈنر ۔2015 کی رنگارنگ تقریب منگل ۲۱ اپریل کو ڈیسینٹ بینکوئیٹ ،شارع فاطمہ کراچی میں منقد کی جارہی ہے۔امریکی قونصلیٹ کے پبلک افئیرز افسر مارک ای کینڈرک،برٹش کونسل کے ڈائیریکٹر رابن ڈیوس اور صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ تقریب کے گیسٹ آف آنرز ہونگے۔

ایکسیکینس ایوارڈز کی تقریب کے موقع پرمحمدعلی جناح یونیورسٹی کے طلبہ، طلبہ سوسائیٹیوں کے عہدہداروں،اساتذہ اور اسٹاف کے لوگوں کو تعلیم،کھیل، فائین آرٹس و زندگی کے دیگر شعبوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔ماجو کی جانب سے اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹڑی،فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رہنماوں کو اعلیٰ کاردگی پر شیلڈز پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران شرکاء کی تفریح کے لئے موسیقی کا ایک رنگارنگ پروگرام بھی ترتیب دیاگیا ہے۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب کی جانب تقریب کے بہتر انتظامات کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ فیصل محمد خان،جاوید حسین، زرتاشیا کرن،ندیم احمد،عظمیٰ خان اور خرم نصر اﷲ خان پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :