کراچی ، ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پیر 20 اپریل 2015 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک امتحانی فارم جمع کروانے والے ریگولر امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ وہ امیدوار جنہوں نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، آرٹس ریگولر، میڈیکل ٹیکنالوجی ہوم اکنامکس، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2015ء میں شرکت کیلئے 14اپریل 2015ء سے 16اپریل 2015ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کروائے تھے وہ اپنے ایڈمٹ کارڈز بروز جمعرات 23 اپریل 2015ء سے اپنے کالجوں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ انہی تاریخوں میں امتحانی فارم جمع کروانے والے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :