قائد تحریک الطاف حسین کے حکم پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا‘محمد سعید مہر

پیر 20 اپریل 2015 20:33

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) ایم کیو ایم تحصیل مریدکے کے صدر محمد سعید مہر نے کہا ہے کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے قائد تحریک الطاف حسین کے حکم پر بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔ مریدکے ایم کیو ایم دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہے جاگیر دارانہ نظام کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی گئی قائد تحریک الطاف حسین کل بھی عوام میں مقبول تھے اور آج بھی مقبول ہیں ۔انہوں نے کہا کراچی کے انتخابات میں ایم کیو ایم کامیابی حاصل کرے گی اور دنیا کو بتا دے گی کہ کراچی سے کشمیر تک ایم کیو ایم عوام میں مقبول جماعت ہے ۔