طلباء فنی مہارتیں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں‘ عرفان ظہیر

پیر 20 اپریل 2015 20:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) طلباء فنی مہارتیں حاصل کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مینیجر آپریشن پٹاک عرفان ظہیر نے لاہور میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے دوسرے سیشن کے آخری دن طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مینیجر مارکیٹنگ محمد عمران ، محمد انوارلحق ، انسٹر کٹر محمد عمران چوہدری ،محمد بشیر، واجد عباسی، شیخ منیر نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی اور ا س بات کا عظم کیا کہ پٹاک بہتر سے بہتر تعلیمی اور فنی تربیت دینے کی کوشش کر تا رہے گا پروگرام کے اختتام پر طالبعلموں کو انعامات دیئے گئے بالخصوص اعلیٰ کارکردگی پر محمد عمیر رضا کو شیلڈ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :