ہفتہ صفائی میں صفائی کے اہداف،ضروری وسائل اور اہداف کے حصول کیلئے واضح اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے‘عبداﷲ خان سنبل

ہفتہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر ما نیٹرنگ ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر ہی کمشنر آفس کو رپورٹ پیش کی جائے ‘ کمشنر لاہور ڈویژن لاہور

پیر 20 اپریل 2015 20:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) کمشنر لاہور ڈویژن لاہور عبداﷲ خان سنبل نے پو ری ڈویژن کے تحصیل میونسپل آفیسرز کو ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ صفائی میں صفائی کے اہداف،ضروری وسائل اور اہداف کے حصول کے لیے واضح اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی میں عوامی نما ئندوں ،سول سوسائٹی اور معاشرہ کے تمام طبقات کو شامل کر کے اس کے نتائج حا صل کیے جائیں۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ ہفتہ صفائی کی روزانہ کی بنیاد پر ما نیٹرنگ ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر ہی کمشنر آفس کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔انہوں نے لاہور کے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مو جو د صفائی کے لیے بڑے اہداف کو لا ہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھی شیئر کریں۔یاد رہے حکومتی ہدایات کے مطا بق 27اپریل تا2مئی ہفتہ صفائی منایا جائے گا۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار 27اپریل تا2مئی2015ء ہفتہ صفائی منانے کے لیے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرکو آرڈینیشن صاحبزادی وسیمہ عمر،اے سی جی عصمہ غضنفر، ڈی سی او شیخوپورہ،قصور،ننکانہ ، ٹی ایم اوز کے علا وہ ما حولیات و ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :