بونیر،پولیس کی کارروائی، ایلم پہاڑی سے دو دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے،، امن کو مٹھی بھر دہشگردوں کو خراب ہونے نہیں دیں گے،ڈی پی اوسیدخالدمحمود

پیر 20 اپریل 2015 20:30

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) پولیس کی بڑی کاروائی ایلم پہاڑی سے دو دہشت گرد گرفتار ،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد،دہشت گردوں سے مزید پوچھ گچھ جاری،بونیر کے امن کومٹھی بھر دہشگردوں کو خراب ہونے نہیں دیں گے،یہ لوگ جہاں بھی بونیر کے بلند ترین پہاڑوں اور گہری کھائیوں میں کیوں نہ ہو، ان کے خلاف کاروائی جاری رہے گی،ایلم پہاڑی میں موجود چند شرپسند عناصر کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، وہ دن دور نہیں جب ایلم کا دامن دہشتگردوں سے صاف کرکے بونیر کے عوام کو پر امن بونیر تحفہ میں دیں گے۔

ڈی پی او بونیر سید خالد محمود ہمدانی کا بر آمد ہونے والا اسلحہ اور گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کے دوران گفتگو۔ تفصیلات کیمطابق ڈی پی او بونیر کے خصوصی ہدایت پر سپیشل اپریشن گروپ نے اپنے کاروائی کے دوران ایلم پہاڑی سے دو سگے بھائی دہشتگرد محمد رحیم عرف دہیم اور محمد زادہ فرزندان فضل رحیم ساکن ملک پور بھاری اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ دہشگرد کاروائیوں کیلئے منصوبے تیار کررہے تھے۔ اور طالبان کمانڈر عزیز الرحمن کے قریبی سہولت کار تھے۔ان کے نشاندہی پر ایلم پہاڑی کے آوارہ کندہ سے 2عدد کلاشنکوف،دو عدد رائفل چائینہ 17عدد کارتوس مختلف بور،کارتوس ایچ ایم جی250عدد، سیفٹی فیوز ،پریما کارڈ 8میٹر،750گرام بارود،اور چار عدد کلاشنکوف چارجرز بر آمد کر کے قبضے میں لے لئے۔

ڈی پی او بونیر نے میڈیا کے نمائندوں کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ رائیفلز 2009میں طالبان شرپسندوں نے تھانہ ناوہ گئی کے چوکی امبیلہ سے لوٹا تھا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گجھ جاری ہے۔جسکے خلاف مقدمہ رجسٹرڈ ہوکر قانونی کاروائی جاری ہے۔ضلعی پولیس سربراہ سید خالد محمود ہمدانی نے مزید معلومات فراہم کرنے کیلئے سپیشل اپریشن گروپ کو ہدایت کی کہ ملزمان سے جو شواہد سامنے آئے ہیں۔اس کے ذریعے مزید کاروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :