امریکہ مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے،یمن کو استعماری طاقتوں سے بچایا جائے‘سید ریاض حسین شاہ

تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے،بھارت ریاستی جبر سے زیادہ دیر کشمیریوں کو مظلوم نہیں رکھ سکتا‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت

پیر 20 اپریل 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ طارق محبوب کی سرکاری تحویل میں موت کا واقعہ تحقیق طلب ہے،اس المناک سانحہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق کی جائے،کراچی کے ضمنی الیکشن کو میدان جنگ نہ بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ مشرق وسطی کا نقشہ تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔یمن کو استعماری طاقتوں سے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

دہشتگرد امریکہ مسلم امہ کو لڑا کر ثالث بن جاتا ہے۔یمن میں جنگ بندی ہی امت کے مفاد میں ہے۔حرمین شریفین سے ہماری وابستگی دنیاوی مفادات نہیں بلکہ اخروی نجات کیلئے ہے۔تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔بھارت ریاستی جبر سے زیادہ دیر کشمیریوں کو مظلوم نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یمن بحران پر مصلحت نہیں مصالحت کا راستہ اختیار کرے۔بھارت میں مسلمانوں کو ہندو جنونیت کا سامناہے۔بھارتی حکومت مسلمانوں کو آئینی حق سے محروم کررہی ہے۔نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کے بڑھتے مظالم قابل مذمت ہیں۔

متعلقہ عنوان :