آئی سی سی کے آئندہ صدر نجم سیٹھی ہوں گے: چئیر مین پی سی بی شہریار خان

muhammad ali محمد علی پیر 20 اپریل 2015 20:25

آئی سی سی کے آئندہ صدر نجم سیٹھی ہوں گے: چئیر مین پی سی بی شہریار خان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اپریل 2015 ء) پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی کے آئندہ صدر نجم سیٹھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہریار خان کی جانب سے بتایا گیا ہے جون میں آئی سی سی کے موجودہ صدر کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد نجم سیٹھی آئی سی سی کے نئے صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

شہریار خان کی جانب سے بتایا گیا ہے آئی سی سی کی جانب سے کراچی میں ایک نئے گرائونڈ کی تعمیر کیلئے بات کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم مئی کے مہینہ میں پاکستان کے دورے پر آرہی ہے جبکہ دیگر کئی ٹیموں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جارہی ہے اور انہیں بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی جارہی ہے۔