کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور حصہ لیگی، ایم ڈبلیو ایم

پیر 20 اپریل 2015 20:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بھرپور حصہ لے گی۔سترہ سال بعد ہونے والے کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے بلدیانی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین وارڈ نمبر 1سے محمد عامر ، وارڈ نمبر 2 سے مبین احمد، وارڈ نمبر 3سے حاجی بشیر احمد،وارڈ نمبر 4سے منظور علی نظری اور وارڈ نمبر 5 سے دوست محمد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور اپنے تمام ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان امید واروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں اور ساتھ ہی ساتھ تمام نامزد امیدواروں سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ منتخب ہوکر عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

تمام نامزد امیدواروں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے فلاح و بہبود کے لیے دیانت داری سے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینگے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان کے ثمرات سے استفادہ کر سکیں اور مستقبل میں عوام کو تعلیم و صحت، سماجی بہبود ، امن و امان اور دیگر مسائل کے لیے راہ ہموار ہوجائے۔

(جاری ہے)

عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونے چاہیے ۔ مجلس وحدت مسلمین امید رکھتی ہے کہ نامزد امیدوار جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایمانداری ، خلوص نیت اور قومی جذبے سے کام کرینگے کیونکہ خالق حقیقی کی خوشنودی خدمت خلق میں ہی پوشیدہ ہے۔